نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

زندگی سے ملاقات ایک کھٹن سفر ہے۔

غزل


 زندگی سے ملاقات ایک کھٹن سفر ہے 

عمر بیت جاتی ہے منزل کے انتظار میں 


بے ساختہ لمحوں میں اک تلاش کا عمل ہے 

روح گم ہو جاتی ہے انساں کے لباس میں 


فریب آرزو کا سہل اک حسیں منظر ہے 

مقیم بن جاتی ہے آنکھوں سوال میں


خزاں کی شام میں اک۔عجب مزہ ہے 

شبیہہ طاری رہتی ہے آنکھوں کے خمار میں 


محبت کی کہانی اک اشتہار بازی ہے 

سو سوال بن جاتی ہے عشق کے زوال میں 


محسن طارق

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس