مُجھے پیار کا میٹھا احساس دِلانے لگے ہو تم
اب تو مجھ سے مُجھ ہی کو چرانے لگے ہو تم
تیری چاہتوں کا چھایا ہے سرور ہم پر
ہر طرف ہر پل ہر جگہ نظر آنے لگے ہو تم
ہماری ویران تھی زندگی تیرے آنے سے پہلے
خوشیوں کے خواب مجھے دِکھانے لگے ہو تم
اب ہر پل مُجھے ہوتا ہے تیرے ہونے کا احساس
اس قدر میری سانسوں میں سمانے لگے ہو تم
کہاں تُجھے اس بات کا احساس ہے میرے ہمدم
میرے ہر شعر میں ہر غزل میں آنے لگے ہو تم۔
نامعلوم
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں